395

پی پی 23کا ریٹرننگ آفیسر چکوال منتقل کرنے پر سیاسی وسماجی حلقوں کا شدید احتجاج،پی پی 23کا ہیڈ کوارٹرتلہ گنگ شہر ہے

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) پی پی 23کا ریٹرننگ آفیسر چکوال منتقل کرنے پر سیاسی وسماجی حلقوں کا شدید احتجاج-پی پی 23کا ہیڈ کوارٹرتلہ گنگ شہر ہے

اور تلہ گنگ شہر اور گرونواح کا ووٹ بھی کلر کہار اور چکوال سے زائد ہے اور سابق تمام الیکشن میں پی پی 23حلقہ کا ریٹرنگ آفیسر تلہ گنگ کا سول جج مقرر ہوا ہے -عوامی ،سیاسی و سماجی حلقوں نے فوری طور پر پی پی 23کا ریٹرننگ آفیسر تلہ گنگ کا سول جج مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کاغذات نامزدگی ماہ رمضان میں آسانی سے جمع ہو سکیں-چکوال کچری پی پی 23کے امیدواروں اور ووٹروں کے لیے دور ہے اس لیے الیکشن کمیشن فوری ایکشن لے اور گزشتہ الیکشن کی طرح تلہ گنگ کچری سے سول جج ریٹرننگ آفیسر مقرر کرے تاکہ لوگوں ک مشکلات کم ہوں اور تلہ گنگ احساس کمتری کا شکار نہ ہو –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں