386

پراپرٹی ٹیکس، غیر قانونی نمبر پلیٹس اور نیم پلیٹس پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی تمام موٹر سائیکل ، گاڑی مالکان کو خبردار کیا جا تا ہے کہ وہ اس قسم کے غیر قانونی اقدامات سے باز رہیں۔ شیخ شاہد اقبال

چکوال( نمائندہ بے نقاب) ای ٹی او چکوال شیخ شاہد اقبال نے چکوال میں چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ،پراپرٹی ٹیکس، غیر قانونی نمبر پلیٹس اور نیم پلیٹس پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی تمام موٹر سائیکل ، گاڑی مالکان کو خبردار کیا جا تا ہے

کہ وہ اس قسم کے غیر قانونی اقدامات سے باز رہیں، ایکسائز انسپکٹر ز علاقے میں دوران ناکہ بندی اس سلسلہ میں تمام ضروری وسائل استعمال میں لا کر اقدامات کریں گے ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سنئیر صحافیوں شفیق ملک اور عمران قیصر عباس سے ملاقات میں کیا ،تحصیل پریس کلب کی طرف سے دی جانے والی درخواست پر فوری کاروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی بھی کرائی ، اس موقع پر اسسٹنٹ ای ٹی او ملک افتخار حسین اعوان،انسپکٹر عثمان بھی موجود تھے، ای ٹی او شیخ شاہد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے سروے اور ٹیکس نظام میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹی سی ایس کے خلاف بہت زیادہ شکایا ت موصو ل ہو رہی ہیں کہ رجسٹریشن بکس لوگوں کے گھروں تک نہیں پنچائی جا رہی بلکہ مسیج کر کے صارفین کو اپنے دفتر بلایا جاتا ہے اس سلسلے میں ٹی سی ایس کے منیجر کو اگلے ایک دو روز میں دفتر میں طلب کر کے رجسٹریشن بک شہریوں کے گھروں تک پہنچانے کے لئے پابند بنایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ای ٹی او نے بتایا کہ دفتر میں کسی پرائیویٹ شخص کو دفتری امور میں مداخلت کی اجازت نہ دی جائے گی اور نہ قانون میں ایسی کوئی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 24چکوال بھی فرائض سر انجام دے رہا ہوں اورانشاء اللہ تمام وسائل بروے کار لا کر الیکشن انتظامات بھی بر وقت مکمل کر لیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں