538

الیکشن2018،NA-65 چکوال ٹومیں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے بارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے،

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) NA-65 چکوال ٹومیں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے ریٹرننگ آفیسر NA-65جاوید اقبال بوسال کے دفتر سے بارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

جن میں چار آزاد امیدوار بھی شامل ہیں آزاد امیدواروں میں اہم نام سردار محمد فیض ٹمن،ملازم حسین آف ڈھوک ڈالی،محمد عامر آف پیڑھ فتحال اور نور محمد فاضلی آف دروٹ شامل ہیں -پاکستان مسلم لیگ ن کے دو امیدواروں نے کاغذات وصول کیے ان میں سابق ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن اورملک خوشحال خان ایڈووکیٹ آف کوٹ سارنگ شامل ہیں -پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے چوہدری پرویز الہی،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک ہاشم خان ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سردار منصور حیات ٹمن،تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے مہتاب فاروق، متحدہ مجلس عمل کی جانب سے صفی الرحمان آف چینجی (جماعت اسلامی) اور تحریک تحفظ پاکستان کی جانب سے ملک محمد جہانگیر آف دھرکنہ تحصیل کلر کہار شامل ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں