378

پک اپ کی ٹکر سے 65سالہ خاتون جاں بحق،عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ڈی او ہائی وے چکوال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ چکوال روڈ پرسوزوکی موٹرز ورکشاپ کے سامنے تیز رفتار پک اپ کی ٹکر سے 65سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی ۔

65سالہ مسماۃ کنیز فاطمہ زوجہ غلام حسین ساکن نکہ کہوٹ تلہ گنگ شہر میں سوزوکی موٹرز کے قریب سڑک پار کر رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار پک اپ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کنیز فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔کینز فاطمہ اپنی گاؤں کی خواتین کے ساتھ تلہ گنگ فاتحہ خوانی کے لیے جا رہی تھی-عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ڈی او ہائی وے چکوال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس جگہ پر رکاوٹیں بنانے کا آرڈر ایکسئین ہائی وے دے چکے ہیں لیکن ایس ڈی او نے افسران کے حکم کو نظر انداز کیا اور ایک اور قمتی جان ضائع ہو گئی-اسلیے محکمانہ کاروائی کے علاوہ قانونی کاروائی بھی ضروری ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں