479

ملک فلک شیر اعوان کے الیکشن لڑنے کے تاخیرے فیصلے نے ووٹرز وسپوٹروں کو مایوس کر دیا، الیکشن نہ لڑناسیاسی مستقبل کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا

تلہ گنگ (اشفاق احمد ملک سے)ملک فلک شیر اعوان کے الیکشن لڑنے کے تاخیرے فیصلے نے ووٹرز وسپوٹروں کو مایوس کر دیا ،با خبر ذرائع کے مطابق ملک فلک شیر اعوان نے پی پی 23سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کو مسلسل تاخیرکا شکار کر کے اپنے ساتھی سپوٹراں اور ووٹرز کو پریشان کر دیا،

حلقہ پی پی 23پرملک فلک شیر اعوان کاالیکشن لڑنے کا یانہ لڑنے کے فیصلہ پرکئے گئے خصوصی سروے کے دوران ووٹرز وسپوٹروں کا کہنا تھا کہ فلک شیر اعوان کے الیکشن میں حصہ نہ لینے پر ووٹرزوسپوٹروں کو سخت مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ، ملک فلک شیر اعوان نے پی پی 23سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کو موخر کر کے اپنے ساتھی سپوٹروں اور ووٹرون کو پریشان کر دیا، ووٹرزوسپوٹروں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے کا تہیہ کر لیا ہے ،اگر فلک شیر اعوان اگلے دو ،تین دنوں میں فیصلہ نہیں کر تے تو وہ بلال آباد ،سگھر سے بھی اپنے گروپ کا صفایا سمجھیں ، لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ فلک شیر اعوان کے الیکشن نہ لڑنے کی صورت میں وہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ میدواروں کی حمایت کر یں گے ،جو کہ ملک فلک شیر اعوان کے سیاسی مستقبل کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ، پچھلے پانچ سالوں سے فلک شیر اعوان کے چاہنے والوں کو کبھی ایم این اے اور کبھی ایم پی اے کے خواب دیکھانے والے صحافیوں کوبھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صحافتی خوشامد ی ٹولہ نہ تو فلک شیر اعوان کا خیر خواہ ہے اور نہ ہی اس کے چاہنے والوں کا اور نہ ہی ان کو عوامی مفادات عزیز ہیں ،بلکہ ان کی خوشامدکے پیچھے ان کے ذاتی مقاصد ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں