745

NA65ن لیگ کا ناقابل شکست سمجھے جانے والا انتخابی قلعہ زمین بوس،سردار ممتازٹمن کی کھلی بغاوت کے بعد مخدوش نظر آنے لگا

تلہ گنگ ( محمودعلی شاکر)NA65ن لیگ کا ناقابل شکست سمجھے جانے والا انتخابی قلعہ زمین بوس، سردارممتازخان ٹمن کے مقابلہ میں ملک سلیم اقبال کی سیاسی چال پر سردار فیض ٹمن کوٹکٹ دئیےجانے کا شاخسانہ کے بعد ن لیگ حلقہ NA65 میں ٹوٹ پھوٹ سے دوچار ہو گئی،

ن لیگ کا نا قابل شکست سیاسی قلعہ سردار ممتازٹمن کی کھلی بغاوت کے بعد مخدوش نظر آنے لگا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈراوران کے سپورٹرقیادت کے اس فیصلے سے نالاں نظر آنے لگے ہیں،ملک سلیم اقبال کے نواسے امیدوا پی پی24 ملک شہر یار اعوان کی نشست بھی خطرہ سے دوچار ھوچکی ہے ،قیادت کی طرف سے سردار ممتاز خان ٹمن کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سے الیکشن سے پہلےن لیگ انتخابی میدان میں بیک فٹ پر جب کہ ق لیگ فرنٹ فٹ پر نظر آنے لگی ہے,سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق سردارممتازٹمن ٹکٹ کے بغیر حلقہ کی سیاست میں زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے ،اورن لیگ کا این اے 65پی پی23اورپی پی24میں مکمل الیکشن ہارنے کاخطرہ منڈلانے لگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں