474

دڑوٹ کے عوام کا شہریار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ شہریار نے ہر موقع پر دڑوٹ کے عوام سے جھوٹ بولا،معززین علاقہ

تلہ گنگ ( نمائندہ بے نقاب)دڑوٹ کے عوام کا شہریار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ شہریار نے ہر موقع پر دڑوٹ کے عوام سے جھوٹ بولا،معززین علاقہ،دڑوٹ ویلفیئر کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد، تفصیلات کے مطا بق دڑوٹ کے عوام کا شہریار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ شہریار نے ہر موقع پر دڑوٹ کے

عوام سے جھوٹ بولا،معززین علاقہ،دڑوٹ ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز دڑوٹ میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آمدہ قومی الیکشن میں شہریار کو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ شہریار نے دڑوٹ کے عوام سے مسلسل جھوٹ بول کے دھوکہ دیاہے،شہریار نے گزشتہ ضمنی الیکشن میں بھی دڑوٹ کے عوام کے ساتھ جھوٹ بول کر ہمدردی حاصل کی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،حلقہ پی پی 24 سے یہ جھوٹا امیدوار مسلسل دعوے اور وعدے کرتا رہا کہدڑوٹ کو تحصیل لاوہ سے الگ کرکے اسے تحصیل تلہ گنگ میں شامل کردیا جائیگالیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال دڑوٹ تحصیل تلہ گنگ میں شامل نہیں ہوسکا۔دڑوٹ لاوہ سے تقریباً 60 کلو میٹر کے فاصلے پر جبکہ تلہ گنگ سے 20 کلو میٹر کا فاصلہ ہے، مزید اجلاس میں ممبران کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں اہلیان دڑوٹ کو جعلی نوٹیفیکیشن کی کا پی دیکھا کر ووٹ لیا گیا جبکہ اس جعل سازی کا بدلہ اب کے الیکشن میں ضرور دیں گے۔ جس سے ان کے جھوٹ کا پول کھل گیا ہے۔اور اب اس جھوٹ کا جواب ہم عوام ضرور دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں