273

راجہ یاسر سرفراز وزیر اعلیٰ پنجاب بن پائیں گے ،جوں جوں اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے لوگوں میں مایوسی بھی بڑھنے لگی

چکوال(نمائندہ بے نقاب)ضلع چکوال میں اس وقت دو بڑے اہم معاملات 15لاکھ عوام کے ذہنوں میں گھوم رہے ہیں ، راجہ یاسر سرفراز وزیر اعلیٰ پنجاب بن پائیں گے جوں جوں اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے لوگوں میں مایوسی بھی بڑھ رہی ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ فیصلہ اگر واقعی عمران خان نے کرنا ہے

تو وزیر اعلیٰ پنجاب یاسر سرفراز ہی ہیں جہانگیر ترین کی میاں اسلم اقبال کے ساتھ ملاقات کو بھی سیاسی حلقے بڑا اہم قرار دے رہے ہیں بحرحال 24گھنٹوں میں فیصلہ آیا ہی چاہتا ہے ادھر سوشل میڈیا پر چوہدری شجاعت حسین کے حلقے این اے 65کے امیدوار ہونے کے حوالے سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے تقریبا چوہدری شجاعت حسین کو فائنل کر دیا ہے البتہ اس حلقے کے بڑے کھلاڑی سردار غلام عباس ہیں جن کے ساتھ مشاورت بھی کی گئی ہے ، سردارغلام عباس کے قریبی ذرائع بتا رہے ہیں کہ ابھی تک سردارغلام عباس کا حلقہ این اے 65میں الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں بحرحال تمام عمائدین متفقہ طور پر سردارغلام عباس کو آگے آنے پر زور دیں تو پھر سردا رغلام عباس اس بارے میں سوچ بچار کر سکتے ہیں ،۔ معلوم ہوا ہے کہ سردا رغلام عباس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں این ٹی این نمبر بھی حاصل کر لیا ہے ادھر مسلم لیگ ن نے بھی مضبوط امیدوار لانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے بحرحال ابھی تک حتمی امیدوار سامنے نہیں آیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں