403

پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر مگر ہر بار قربانیا ں دینے والے مخلص کارکنوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔کرنل ر سلطان سرخرو اعوان

چکوال ( نمائندہ بے نقاب)پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر مگر ہر بار قربانیا ں دینے والے مخلص کارکنوں کو نظر انداز نہ کیا جائے،اگر اللہ نے دوبارہ موقع دیا ہے تو اب کی بار پارٹی کے وفاداروں اور جانثاروں میں سے کسی کو آگے لایا جائے ،باہر سے اچانک وارد ہونے والے موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کی جائے،این اے 65کے ضمنی الیکشن میں صرف اسی شخص کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے جو صحیح معنوں میں عوامی نمائندگی

کا اہل ہو اور لوگوں کی طرف سے دیا گیا حق نمائندگی احسن طریقے سے ادا کر سکے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصا ف کے سنئیر راہنما اور معروف عوامی و سماجی شخصیت کرنل ر سلطان سرخرو اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ کہ جو لوگ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیتے ہیں اور اپنی یقینی طور پر اپنی کامیابی نظر نہ آنے کے باوجود پار ٹی اور قیادت کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے رہتے ہیں پارٹی قیادت کو چاہیے کہ آسانی کے دنوں میں بھی انہیں یاد رکھے انہوں نے کہا کہ سابقہ ضمنی الیکشن میں تمام تر مشکل حالات کے باوجود میں نے اپنے آپ کو الیکشن کے لیے پیش کیا حالانکہ اس وقت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت تھی تاہم میں نے ہر دھونس دھمکی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پارٹی قیادت کے حکم پر انتخابات میں حصہ لیا اور باون ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ،ہم نے ہمیشہ مفادات سے بالا تر ہو کر محض تحریک انصاف کے لیے اپنے آپ کو ہر دم قربانی کے لیے پیش کیا اور آئندہ بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ کے لوگوں نے چوہدری پرویز الٰہی کو جو ووٹ دیا وہ ان کی خدمات کے صلے میں تھا تاہم اب اگر کوئی باہر سے امیدوار لایا گیا تو حلقہ کی عوام کسی صورت ایسا فیصلہ قبول نہیں کرے گی،حالیہ ا لیکشن میں پی ٹی آئی اپنا امیدوار سامنے لائے اور امیدوار ایسا ہو جو نہ صرف اس علاقے کا بلکہ عوام میں اپنی جڑیں رکھتا ہو،کسی بھی پارٹی کا کوئی باہر سے آنیوالا امیدوار اب کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا،حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی نے ق لیگ کو اسپورٹ کیا اب ق لیگ کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو اسپورٹ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں