266

ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چکوال کا ہنگامی دورہ،ہسپتال عملے کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے

چکوال(نمائندہ بے نقاب)ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چکوال کا ہنگامی دورہ کیا اور مریضوں سے شکایات سنیں اور موقع پر ہدایات جاری کئیں.

ڈپٹی کمشنر نے سٹی سکین شعبہ کے متعلق عوامی شکایت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شدید اظہار برہمی کیا انہوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے ڈاکٹرز کے رویے اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا. اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کئیں کہ مریضوں کو بلڈ پریشر و دیگر چیک کرنے کیلیے انتظار کی کوفت اٹھانا پڑتی ہے اس لیے ڈاکٹر خود بلد پریشر وغیرہ چیک کرینگے جبکہ عوامی شکایات کے ازالے کیلیے انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کو اپنا نمبر لکھ کر ہسپتال کے باہر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسی مریض کو شکایت ہو تو وہ اس نمبر پر رابطہ کرے.اس موقع پر مریضوں کی بڑی تعداد ڈپٹی کمشنر چکوال کے گرد اکٹھی ہو گئی اور انکی کارکردگی کو سراہا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو آسانیاں فراہم کرنے کیلیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدام کرے گی. ہسپتال عملے کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ڈی ایچ کیو میں روزانہ ہزاروں مریض اوپی ڈی میں آتے ہیں ہسپتال کی کارکردگی دن بہ دن بہتر ہوتی جا رہی ہے اور ہم بہتری کے اس عمل کو جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں