350

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے کہ تبدیلی کے اثرات یونین کونسل لیول پر مرتب ہوں اور غریب لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔سردار ذوالفقار علی خان دلہہ

چکوال(نمائندہ بے نقاب)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما وممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے کہ تبدیلی کے اثرات یونین کونسل لیول پر مرتب ہوں اور غریب لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں، صحت، صفائی، بجلی، سوئی گیس،

تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں، وہ قصبہ چک نورنگ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وفودسے دلہہ ہاؤس میں گفتگو کررہے تھے، سردار ذوالفقار علی خان نے مزید بتایا کہ ضلع چکوال کے تمام سرکاری اداروں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کی موجودگی میں منعقد کیا جاچکا ہے اور تمام سرکاری اداروں پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ دفاتر کے بجائے موقع پر جاکر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بہتر تجاویز مرتب کریں، اس ضمن میں سرکاری اداروں کی معاونت کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بے اختیار اداروں کی شکل اختیار کرچکے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان جو نیا بلدیاتی نظام وضع کریں گے اس میں عوام کی بہتری آئے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں