329

تھوہا محرم خان کی گلیاں نالیاں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں،کسی سیاسی پارٹی کو اتنی جرت نہیں ہوئی کہ ان کو بھی مرمت کروا دیں

تلہ گنگ (احمد فراز )تھوہا محرم خان کی گلیاں نالیاں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہیں مین یونین کونسل روڈ پر جگہ جگہ پر نالیوں اور بارش کی پانی کی وجہ سے گڑھے بن گئے ہیں کسی سیاسی پارٹی کو اتنی جرت نہیں ہوئی کہ ان کو بھی مرمت کروا دیں،

تفصیلات کے مطابق ،تھوہا محرم خان میں اڈ اتاگورنمنٹ گرلز ہائی سکول روڈاور گورنمنٹ گرلزسکول تا مین یونین کونسل آفس روڈ اور پرائمری سکول تا یوٹیلٹی سٹور ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہو چکا ہے ان پر گلیوں اور نالیوں کے گندے پانی اور بارش کے پانی کی وجہ سے جگہ جگہ پر گڑھے بن جانے کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ہے اہل علاقہ نے نمائندہ پرامن سے بات کرتے ہوئے مسائل کے انبار لگا دیے اہل علاقہ نے تمام سیاسی پارٹیوں کے نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی بھی سیاسی پارٹی کی جرات نہیں ہوئی کہ وہ ہمارا کام کروا سکیں ان کا ہر وقت گزرنا انہیں روڈزپر ہوتا ہے ان کو تو خود احساس ہونا چاہئے تھا لیکن یہ لوگ الیکشن کے دور میں لوگوں کے دروازوں پر آتے ہیں اور اس وقت ہمارے مسائل بھی ان کو یاد آجاتے ہیں اور ہمارے دکھ درد بھی اور ہماری فوتگیاں بھی لیکن عین اس وقت ان کے حالات یکبستہ تبدیل تب ہوتے ہیں جب الیکشن کا دن گزر جاتا ہے تو انکو ہمارے مسائل بھول جاتے ہیں اور پھر وہی کی وہی کہانی پھرسے جنم لے آتی ہے اہل علاقہ کا سپیکر پنجاب چوہدری پرویزالہی اور حافظ عمار یاسر سے ان مسائل پر خصوصی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں