416

ون فائیو چوک کے قریب حادثہ، دو سگے طالب علم بھائی ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

چکوال( نمائندہ بے نقاب)ون فائیو چوک کے قریب واپڈا کمپلیکس کے سامنے دو سگے طالب علم بھائی ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ تیزرفتار ٹرک نے

دونوں موٹر سائیکل طالبعلم بھائیوں کو کچل دیا۔ ایک بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکے دوسرے کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر اس نے رستے میں ہی دم دے دیا۔سٹی پولیس چکوال نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ٹرک قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ دوسری طرف ٹرک ڈرائیور موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل گرا اور ٹرک کے پچھلے ٹائر طلبا کے اوپر سے گذر گئے ،حادثہ میں جاں بحق دونوں سگے بھائی تھے۔ ان میں ظہیر علی ولد جمیل اختر 17 سال اور وہاب ولد جمیل اختر 14 سال کا تھا۔دونوں محلہ لائن پارک کے رہائشی تھے ، دونوں کی لاشیں جب گھر پر پہنچیں تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیاجبکہلہ گنگ روڈ پر پنڈی پیٹرولیم کے قریب لوڈر رکشہ اور کار میں تصادم، 2 افرادزخمی۔ریسکیو 1122وقع پر پہنچ گئی.زخمیوں کو طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا. زخمیوں میں قیصر اقبال ولد غلام رسول عمر 38سال سکنہ ہاشم شاہ میانوالی اورایک عورت عمر 39سال زخمی ہو گئے، دونوں زخمیوں کو ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں