262

لاوہ کو تحصیل بنے سالوں بیت گئے،اہلیان لاوہ تاحال گوناگوں مسائل کا شکار،ملک خلاص خان

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) لاوہ کو تحصیل بنے سالوں بیت گئے،اہلیان لاوہ تاحال گوناگوں مسائل کا شکار،مقامی سیاستدانوں نے ہمیشہ عوامی ترجیحات کو روند کر اپنا اقتدار انجوائے کیا۔سماجی شخصیت ملک خلاص خان،

تفصیلات کے مطابق لاوہ کی مساجی شخصیت ملک خلاص اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل لاوہ بے پناہ مسائل کا شکار ہے یہاں گلی نالی کی سیاست اور مقامی سیاستدانوں کی اقتدار سے چمٹے رہنے کی کوششوں نے تحصیل بھر کا بیڑہ غرق کردیا ہے کوئی بھی عوامی لیڈر ایسا نہیں ہے جس نے خلوص دل کے ساتھ تحصیل لاوہ کیلئے کام کیا ہو۔ سیاستدانوں نے سوائے اقتدار کی جنگ کے علاقہ کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔لاوہ سے متصل تمام سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں تعلیمی اداروں میں سٹاف مکمل نہ ہے جبکہ گرلز ڈگری کالج تو صرف برائے نام ہی چل رہا لاوہ میں بوائز سائنس کالج کی اشد ضرورت ہے آر ایچ سی لاوہ میں سہولیات و سٹاف کا شدید فقدان پایا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ عوام کے منتخب نمائندے لاوہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں