403

ضمنی الیکشن این اے 65کے امیدوار چوہدری سالک حسین کی حلقے میں آ مد، سردار ممتاز خان ٹمن اور سر دار غلام عباس کیساتھ ملاقات

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) ضمنی الیکشن این اے 65کے امیدوار چوہدری سالک حسین کی حلقے میں آ مد ، سردار ممتاز خان ٹمن اور سر دار غلام عباس کیساتھ ملاقات جسمیں ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کیمپن پر مشاورت کی گئی انکے ہمراہ صوبا ئی وزیر حافظ

عماریاسر ،ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا ،حاجی امیر خان ٹمن ،چیئر مین حکیم یاسر عزیز بھی موجود تھے ۔سردار غلا م عباس اور سردار ممتاز خان ٹمن نے انکو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی اور الیکشن مہم کو تیز کرنے پر حکمت عملی طے کی گئی ۔سردار ممتاز خان ٹمن ،حاجی امیر ٹمن اور چیئر مین یاسر عزیز نے حلقے میں طوفانی دورے کیے جسمیں دندی ،سرالی ،کوٹیرہ اور جبی میں کارنرمیٹنگز کا انعقاد کیا گیا اور نمائندہ شخصیات نے چوہدری سالک حسین کی بھرپور حمایت کااعلان کیا اور سردار ممتاز خان ٹمن نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں چوہدری سالک حسین کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کروانا ہے ۔سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے بھی ملک ممتاز حیدر تھوہا ،چیئر مین سجاد تھوہا ،امجد الیاس کوٹیرہ سمیت دیگر ساتھیوں کو ٹاسک دیا کہ ضمنی الیکشن کی مہم کو تیز کیا جا ئے اور پی پی تیئس میں انشا اللہ اس بار بھی پی ٹی آ ئی اور ق لیگ کے مشتر کہ امیدوار کی تاریخی کامیابی ہو گی ۔دوسری جانب تحریک لبیک کے امیدوار میجر (ر) یعقوب سیفی نے بھی الیکشن مہم کو تیز کر دیا ہے انکے قافلے میں بھی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ،ملتان خورد ،کوٹگلہ ،سگھر ،ٹمن ،تلہ گنگ سمیت دیگر علاقوں میں مختلف برادریوں نے انکی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور جسٹس پارٹی کے قاضی عامر حسین بھی اپنی جیت کیلئے مختلف علاقے کے دورے کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں