355

امیدوار حلقہ این اے 65چودھری سالک کی مسلم لیگ ق کے رہنما ملک کیبر اعوان سے ملاقات ۔علاقہ کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ پاکستان مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما و ملک برادر شوروم کے مالک ملک کبیر اعوان کے دفتر میں امیدوار برائے نیشنل قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کی آمد

اور ملک کبیر اعوان سے حلقہ این اے پینسٹھ میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا .ملک کبیر اعوان نے چوہدری سالک حسین کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پہلے کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ق کی نوجوان قیادت چوہدری سالک حسین پر عوام اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح اکثریت سے کامیابی دلوائے گی. اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما حافظ طلحہ زبیر, ملک طارق اور محمد خان تترال بھی موجود تھے چوہدری سالک حسین نے ملاقات کے بعد اجازت لیتے ہوئے ملک کبیر اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ جیسے مخلص دوست ہمیں ملے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں