278

حلقہ این اے 65کے ضمنی الیکشن کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگیا، خادم رضوی نے بھرپور مقابلہ اور اپ سیٹ کرنے کیلئے ہنگامی انتخابی مہم کا اعلان

چکوال( نمائندہ بے نقاب) حلقہ این اے 65کے ضمنی الیکشن کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار کی طرف سے مسلم لیگ ق کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد یہ الیکشن یکطرفہ دکھائی دیتا تھا اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین

کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کی کامیابی 100فیصد یقینی بتائی جا رہی ہے مگر اس دوران تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ علاوہ خادم رضوی نے بھرپور مقابلہ اور اپ سیٹ کرنے کیلئے ہنگامی انتخابی مہم کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق مولانا خادم حسین رضوی الیکشن میں آخری ضرب لگانے کیلئے چھ اکتوبر کو حلقے میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ تحریک لبیک کے میجر محمد یعقوب سیفی نے 25جولائی کے الیکشن میں 23ہزار سے زائد ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی جنہیں پی ٹی آئی کی بھی حمایت حاصل تھی ایک لاکھ57ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار فیض ٹمن نے ایک لاکھ چھ ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔ سردار فیض ٹمن کو ہی مسلم لیگ ن نے دوبارہ ضمنی الیکشن کا ٹکٹ دیا تھا مگر وہ آخری مرحلے میں چوہدری سالک حسین کیساتھ ڈیل کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبردار ہوگئے جس کے نتیجہ میں 14اکتوبر کو ہونے والا الیکشن یکطرفہ دکھائی دیتا تھا۔ مسلم لیگ ن کے ووٹرز شہباز شریف کی گرفتاری کے رد عمل میں ووٹ ڈالنے کیلئے 14اکتوبر کو پولنگ اسٹیشن پہنچے تو یقیناًکانٹے دار مقابلہ چوہدری سالک اور میجر یعقوب کے درمیان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں