345

تلہ گنگ کے موضع نکہ کہوٹ کے چنگل کے قریب چکوال تلہ گنگ روڈ پر27سالہ عورت کی لاوارث لاش ملنے پر نکہ کہوٹ گاؤں میں خوف کی فضا

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ کے موضع نکہ کہوٹ کے چنگل کے قریب چکوال تلہ گنگ روڈ پر27سالہ عورت کی لاوارث لاش ملنے پر نکہ کہوٹ

گاؤں میں خوف کی فضا پیداہو گی-اس سے قبل بھی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نکہ کہوٹ کے قریب کوہاٹ کے رہائشی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس نے پسند کی شادی کی تھی- نکہ کہوٹ کی عوام اس لیے خوف زدہ ہے کہ قتل کرکے لاشیں اکثر نکہ کہوٹ کے قریب پھینک دی جاتی ہیں -نکہ کہوٹ کے عوام نے روڈ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قاتلوں کا سراغ مل سکے خاتون کی لاش پرانی ہے جس کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا -پوسٹمارٹم کے بعد لا وارث لاش کو امانت کے طور تلہ گنگ اسٹیڈیم قبرستان میں دفن کر دیا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں