374

عوام سموگ سے ممکنہ طور پر بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں ،دوران سفر ہیلمنٹ اور چشمے کا استعمال کریں،دوران سفر فوگ لائیٹ کا استعمال کریں ۔ قاسم علی

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کے انچارج قاسم علی SIسید اقبال کاظمی ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس چکوال کی ہدایت پر سموگ کے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مختلف سکولوں ،بس اسٹاپ پر سموگ کے متعلق لیکچر اور پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے

کہا کہ عوام سموگ سے ممکنہ طور پر بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں ،دوران سفر ہیلمنٹ اور چشمے کا استعمال کریں،گھروں کے سامنے کچی جگہوں پر پانی کا چھڑکاؤکریں پہاڑی ایریا میں دھند کی صورت میں سفر کرتے ہوئے ،گاڑی آہستہ چلائیں ،دوران سفر فوگ لائیٹ کا استعمال کریں ،مزید کہنا تھا کہ دھواں چھوڑنے والی اور اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ،سید اقبال کاظمی ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس چکوال کی ہدایت پر شفٹ انچارج کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ااوور لوڈنگ گاڑیوں خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ،شاہد رضوان ولدمحمد لطیف،محمد خان ولد محمد ایوب کے خلاف تھانہ صدر تلہ گنگ میں مقدمات ردج کراکر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر کے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں