292

پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان پر AN HOUR WITH GUEST پروگرام کا انعقاد

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان پر AN HOUR WITH GUEST پروگرام کا انعقاد،کرنل گلاب خان مہمان خصوصی،تفصیلات کے

مطابق پٹرولنگ پوسٹ ڈھوک پٹھان پرڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سید اقبال حسین کاظمی کی ہدایت پر AN HOUR WITH GUEST پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کی مشہور و معروف شخصیت کرنل گلاب خان صاحب مہمان خصوصی تھے.خطاب کے دوران کرنل گلاب خان کا کہنا تھا کہ پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کا عملہ خدمت خلق کے جزبہ سے سر شار ہو کر عوام کی خدمت کر رہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے امید کی جاتی ہے کہ آئندہ بھی حب الوطنی کو ترجیح دیتے ہوے پٹرولنگ پولیس کے سلوگن توجہ،تحفظ اور پیار کو ترجیح دی جاتی رہے گی اس موقع پر انچارج پوسٹ قاسم علی SI صاحب کا کہنا تھا کہ اس قسم کے پروگرام کا مقصد پٹرولنگ پوسٹ ملازمین کو دیگر شعبہ ہاے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام.دینے والی شخصیات سے اور ان کے ذاتی تجربات سے روشناس کروانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں