238

تلہ گنگ تا ممڈوٹ روڈکی خستہ حالی مقامی قیادت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آمدہ الیکشن میں بائیکاٹ کا فیصلہ،اہلیان علاقہ

تلہ گنگ ( نمائندہ بے نقاب) مقامی قیادت کا موضع ممڈوٹ سے سوتیلی ماں جیساسلوک، تلہ گنگ تا ممڈوٹ روڈ کی خستہ حالی کا شکا ر ،جابجا روڈ پڑے گڑھوں سے عوام ذلیل وخوار ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

تفصیلا ت کے مطابق تلہ گنگ کی مقامی قیادت نے موضع ممڈوٹ کی عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے، تلہ گنگ تا ممڈوٹ روڈ پر کی خستہ حالی مقامی قیادت کی ناہلی اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،عرصہ دراز سے تعمیرشدہ روڈ میں پڑے جا بجا گڑھے عوام کے لئے ذلالت کا باعث بن گئے ہیں،جس کی وجہ سے مریضوں اور مسافروں اور اہل علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اہلیان علاقہ نے مقامی قیادت کی اس نااہلی کا حساب آمدہ الیکشن میں برابر کرنے کا عندلیہ دے دیا ہے ۔خصوصی سروے کے دوران عوامی و سماجی حلقوں نے مقامی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موضع ممڈوٹ ن لیگ کا گڑھ ہے اورن لیگی ارکان نے ہمشیہ علاقے سے واضع بھاری اکثریت حاصل کی ہے ، ن لیگی اراکین ہمیشہ علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے، مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ممڈوٹ تحصیل تلہ گنگ کا متصل علاقہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، گلیاں نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اورخصوصا علاقے کو جانے والی مین روڈ انتہائی ناکارہ ہو چکی ہے،روڈ پڑے موجود گڑھے علاقے بھر کے لوگوں کے لئے ذلالت کا باعث بن گیاہے ، جس کی وجہ سے سفر کرنے والوں اور خصوصا مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے، ارکان اسمبلی کو بار بار باور کرانے کے باوجو کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی،اہل علاقہ نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن سے قبل علاقہ اگر ن لیگی ارکان نے آمدہ الیکشن سے قبل ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں