423

مسلم لیگ ق لاوہ سے فارغ ،تلہ گنگ میں بھی مسائل کا شکار ،مسلم ق لیگ کی ڈوبتی کشتی کو تنکوں کا سہارا

تلہ گنگ(سروے رپورٹ) قومی الیکشن قریب آتے ہی مسلم لیگ ن نے اپنا رنگ دیکھنا شروع کردیا ،مسلم لیگ ق لاوہ سے فارغ تلہ گنگ میں بھی مسائل کا شکار،

تفصیلات کے مطابق جوں جو ں جنرل الیکشن قریب آرہے ہیں مسلم لیگ ن نے تحصیل تلہ گنگ و تحصیل لاوہ میں اپنے سیاسی پتے کھیلنے شروع کردئے اپنے پہلے وار میں مسلم لیگ ن نے ق لیگ سے لاوہ کی چیئرمینی چھینی اور اب لاوہ میں اپنا چیئرمین لانے کے لئے پر تول رہی ہے اور دوسری طرف تلہ گنگ میں بھی مسلم لیگ ق کو اپنی سیاسی حکمت عملی سے پریشانی سے دوچا ر کر دیا ہے مسلم لیگ ق سے لاوہ کی چیئرمینی چھننے کے بعد اب تلہ گنگ میں بھی میونسپل چیئرمینی کو لے کر ق لیگ شدید مشکلات کا شکار ہے اور اگر ق لیگ اور حافظ عمار یاسر نے کوئی بروقت فیصلہ نہ کیا تو مسلم لیگ ق کو میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کی چیئرمینی سے بھی جلد ہا تھ دھونا پڑ سگتے ہیں ،دوسر ی طرف پاکستان تحریک انصاف بھی پورے ضلع تلہ گنگ میں ابھی تک منظم ہوتی نظر نہیں آتی ہے بلکہ آئے روز مقامی رہنماوٗ ں کی لڑائیوں اور کھچاتانی سے پاکستا ن تحریک انصاف دن بدن کمزور سے کمزور تر ہوتی جارہی ہے اگر مسلم لیگ ق اور پاکستا ن تحریک انصاف کی قیادت نے جلد خود کو منظم اور متحد نہ کیاتو وہ وقت دور نہیں کہ آنے والے الیکشن میں پھر مسلم لیگ ن ہی کامیا ب ہوجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں