247

تلہ گنگ شہر اور اس کی ملحقہ آ بادیاں ترقیاتی کاموں سے محروم ،علاقہ مکین مشکل کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ،منتخب نمائندے ووٹ لے کر غائب۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ شہر اور اس کی ملحقہ آ بادیاں ترقیاتی کاموں سے محروم ،علاقہ مکین مشکل کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ،منتخب نمائندے ووٹ لے کر غائب ۔

تفصیلا ت کے مطابق تلہ گنگ شہر اور اس کے ملحقہ محلے محمد آ باد ،اعوان آ باد ،فاروق آ با،محلہ ہوپوارہ ، ودیگر اضافی آ بادیوں میں علاقہ مکین بنیادی مسائل کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں اور مشکل کی زند گی بسر کر نے پر مجبور ہیں ۔ان آ بادیوں کا سیوریج سسٹم سرے سے ہے ہی نہیں اور گندہ پانی گلیوں کی زینت بنا ہوا ہے اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے جس سے مکانوں کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ہے ۔ہزاروں کی آ بادی کیلئے صحت کی بنیادی سہولت بھی میسرنہیں ہے اور نہ صفا ئی کا باقاعدگی سے انتظام ہے ،جس سے ان محلوں میں مختلف بیماریاں پھیل چکی ہیں،ان علاقوں میں پھیلے گندگی کے ڈھیر اور بدبو سے اہل علاقہ کا جینا دشوار ہوگیا،اہل علاقہ نے پرامن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کے دنوں میں امیدواروں کی جانب سے ہمیں مسائل کے حل کی نوید سنادی جا تی ہے اور سہانے خواب دکھائے جاتے ہیں مگر جب ہم اپنے قیمتی ووٹ سے انکو کامیابی دلاتے ہیں توکامیاب ہو تے ہی منہ پھیر لیتے ہیں ، اہلیان تلہ گنگ اور گردنواع کی آبادی کے مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ایم پی اے سردار ذولفقار علی خان دلہہ اور ایم این اے سردار ممتا ز خا ن ٹمن نے ہمارے لئے ان پانچ سالوں میں کچھ نہیں کیا، سیوریج سسٹم،صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے ہمارے محلے محروم ہیں جن سے ہمارے بچوں کا مستقبل اور صحت خطرے میں ہے ۔علاقہ مکینوں نے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بنیادی مسائل حل کیے جائیں تا کہ ہم بھی عام شہریوں کی طرح زند گی بسر کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں