235

تھوہا محرم خا ن کی سب سے بڑی ڈھوگ گا ڑبنیادی سہولیات سے محروم،سڑک ،گلیا ں نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،

تلہ گنگ (سروے رپورٹ ) تھوہا محرم خا ن کی سب سے بڑی ڈھوگ گا ڑبنیادی سہولیات سے محروم،سڑک ،گلیا ں نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز ہفت روزہ پرامن نیوز کی ٹیم نے یونین کونسل تھوہا محرم خان کی رقبے اور آبادی کے اعتبارسب سے بڑی ڈھوک گا ڑ کا دورا کیا اور لوگوں کے مسائل سنے اس موقع پر کہنا اہلیان ڈھو گ گا ڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دنوں میں سیاسی آتے ہیں اور وعدے کر کے چلے جاتے ہیں مگر جیتنے کے بعد کوئی بھی ہماری طرف مڑ کے نہیں دیکھتا ،اہلیان ڈھو ک گا ڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا روڈ ایک لمبے عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا گزرنہ تو دور لوگو ں کا پیدل چلنا بھی محال ہے اگر کوئی ایمرجنسی ہوجائے یا کوئی مریض ہو تو اس کو لانے لے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،اہلیان ڈھوک گاڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری گلیوں اور نالیو ں کے بھی بہت برے حالات ہیں بارش کے دنوں میں نمازیوں اور بچوں کا گھر سے باہر نکلنا اور سکول اور مسجد تک جا نا بھی محال ہو جا تا ہے،اہلیان ڈھوک گا ڑ نے ایم پی اے ملک شہیر یا راعوان،ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن،اور وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی کہ ہمیں بھی جینے کا حق دیا جائے اور ہماری سڑک اور گلیوں نالیوں سمیت تمام بنیادی ضروریات کو فوری پورا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں