352

ہمارے حقوق پامال نہ کئے جائیں ،ہمیں اپنے حقوق دئیے جائیں ،اہل علاقہ ،شہر یار اعوان نے ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کئے۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ہمارے حقوق پامال نہ کئے جائیں ،ہمیں اپنے حقوق دئیے جائیں ،اہل علاقہ کا احتجاج،تفصیلات کے مطابق میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے

اہلیان ممدوٹ نے کہا کہ سیاسیوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کی خاطر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے اور ہمیشہ سے اپنے ووٹروں کا استحصال کیا ہے ،علاقہ کو جانے والی عرصہ دراز سے تعمیر شدہ مین شاہراہ کھنڈات میں تبدیل ہو چکی ہے ،جس کی وجہ سے دس سے پندرہ منٹ کا راستہ ایک گھنٹے میں طے کر پڑتا ہے، مریضوں اور سکول جانے والے بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،10کلو میٹر کی سٹر ک پی پی 22اور پی پی 23میں آتی ہے ،لیکن یہاں سے منتخب ہونے والے ایم پی اے سردار ذوالفقار دولہہ اور شہریار اعوان کے نام نہادجھوٹے وعدوں کی نظر ہو گئی ، اور منتخب ہونے کے بعد علاقے کی طرف دیکھنا تک نہ گوارا کر سکے ،مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 23کے الیکشن میں سے قبل اہل علاقہ سے ووٹ مانگتے وقت منتخب ہونے والے ایم پی اے ملک شہریار اعوان نے سڑک کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا لیکن منتخب ہونے کے بعد علاقے کی طرف دیکھنا گورا نہ کر سکے اور حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے فنڈ سے اپنوں کو ہی نوازا جا رہا ہے جو کہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ وعدہ خلافی اور ووٹروں کی توہین ہے ،اور ہمارے علاقے کو شائد بھارت کا حصہ سمجھ کر ہمیں دھتکارا جارہا ہے ،مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ا یوانوں میں وی آئی پی بنے بیٹھے افراد ہمارے ہی ووٹ کے محتاج ہیں اور اگر آمدہ الیکشن سے قبل ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ووٹ مانگنے کے لئے آنے والے سیاسی اور ان کے نام نہاد سیاسی ٹاوٹوں کو دھکے مار علاقے سے نکال دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں