275

ڈھرنال میں گزشتہ چند روز سے چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف علاقہ کی عوام کا شدید احتجاج

تلہ۔گنگ( نمائندہ بے نقاب)ڈھرنال میں چوری کی بڑھتی واراتیں۔پولیس خاموش تماشائی اہل علاقہ سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق موضع ڈھرنال میں گزشتہ چند روز سے چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف علاقہ کی عوام کا شدید احتجاج۔

ایک ہی رات میں 15 گھروں سے چور لاکھوں کا سامان لوٹ کر گئے۔ مسلم لیگ ق کے رہنماء حافظ عمار یاسر نے علاقے کی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے اعلی احکام سے رابطے میں ہیں ۔اے ایس پی اکرام اللہ خان نے میڈیا سے اس معاملے میں کہنا ہے کہ میں نے چوروں کی گرفتاری کے لئے تجربہ کار ٹیم تشکیل دے دی ہے جو سائنٹیفیک بنیادوں پر اپنا کام کررہی ہے اور انشاء اللہ چوروں کا ٹولہ جلد اپنے کیفر کردار تک پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں