287

تلہ گنگ وارڈ نمبر ایک سے مسلم لیگ ق کے کونسلر رانا محمد علی کا اپنے ہی جماعت کے کونسلر ملک احمد کمال کو اپنے مدمقابل الیکشن لڑنے کا چیلنج۔

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)مسلم لیگ ق کے نوجوان کونسلر رانا محمد علی کا احمد کمال کو چیلینج.

تلہ گنگ کی سیاست میں گرما گرمی عروج پر وارڈ نمبر ایک سے مسلم لیگ ق کے نوجوان کونسلر رانا محمد علی کا اپنی پارٹی کے نشان پر منتخب ہونے والے کونسلر ملک احمد کمال کو اپنے مدمقابل الیکشن لڑنے کا چیلنج سے دیا. انہوں نے یہ چلینج ان کی پارٹی اورا پنے قائد حافظ عمار یاسر کے خلاف ان کے کردار کے پر کیا. کونسلر رانا محمد علی نے کہا میں بھی اپنا استعفیٰ دیتا ہوں اور احمد کمال بھی مستعفی ہوکر میرا مقابلہ کریں. وارڈ نمبر ایک میں ووٹ مسلم لیگ ق کا ہے استعفاٰ دینے کے بعد ملک احمد کمال کو پتہ چل جائے گاکہ وہ کتنے پانی میں ہیں. انہوں نے یہ چیلنج گزشتہ روز میونسپل کمیٹی میں ایک بھرپور پریس کانفرنس میں کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں