298

پی پی تیئس میں ملک شہریار اعوان کے ترقیاتی کاموں کے بدولت لاوہ میں مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت دن بدن بڑھنے لگی،سلیمان خان نیازی

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) پی پی تیئس میں ملک شہریار اعوان کے ترقیاتی کاموں کے بدولت لاوہ میں مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت دن بدن بڑھنے لگی، مسلم لیگ(ق) کے منتخب کونسلرز جنہوں نے مسلم لیگ(ن) جوائن کی اب چند دنوں میں لاوہ سے پاکستان تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرنے والی ہے۔سلیمان خان نیازی

۔تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سرگرم کارکن سلیمان خان نیازی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک شہریار اعوان جیسا مخلص لیڈر لاوہ کی دھرتی میں پیدا ہونا اہلیان لاوہ کیلئے بہت بڑی خوش قسمتی ہے۔ملک شہریار اعوان نے نہایت مختصر عرصہ میں ہی حلقہ میں لاتعداد ترقیاتی کاموں کا آغاز کرکے اپنام نام پیدا کرلیا ہے قبل ازیں سابق ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان مرحوم کی ترقیاتی سکیموں کو بھی ملک شہریار اعوان نے اپنی نگرانی میں بروقت مکمل کروایا ہے جس پر ملک شہریاراعوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن اور بعد میں بھی کئی کونسلر جنکا تعلق مسلم لیگ(ق)سے تھا انہوں نے ملک شہریار اعوان کوحلقہ کا مخلص لیڈرجان کر ان کا ساتھ دیا اور اب چند دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی ایک اہم وکٹ گرنے والی ہے جس سے سردار منصور ٹمن اور ان کے گروپ کو شدید دھچکا لگے گا اور آنے والا وقت بھی انشاء اﷲ ملک شہریار اعوان کی کامیابی کی نوید لے کر آئیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں