383

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کا کھڑاک، غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنیوالے اور کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپ مالکان کو مجموعی طورپر پچیس ہزار روپے جرمانہ، عوامی و سماجی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر کوخراج تحسین

لاوہ(ملک امتیاز احمد) اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کا کھڑاک، غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنیوالے اور کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپ مالکان کو مجموعی طورپر پچیس ہزار روپے جرمانہ، عوامی و سماجی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر کوخراج تحسین،

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر نے ملک حبیب اختر کے ہمراہ دندہ شاہ بلاول بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے اور ایمر جنسی آلات نہ ہونے پر گیس فروشوں کوجرمانے عائد کرتے ہوئے سخت تاکید کی کہ قانونی اجازت نامہ لے کر تمام متعلقہ کوائف پورے کرنے کے بعد کام کریں اس سے آپ کی اپنی جان بھی محفوظ ہوگی اور دیگر آس پاس کے دکاندار بھی محفوظ رہ سکیں گے تھوڑی سی غفلت پر بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔علاوہ ازیں تلہ گنگ میانوالی روڈ پر واقع پٹرول پمپس کا معائنہ کیا جبکہ ایک پٹرول پمپ پر پیمانہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا یوں مجموعی طورپر پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔عوامی وسماجی حلقوں نے مذکورہ کاروائی پر اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میا ں محمد نذیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں