202

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کی ہدایت پر پبلک ہیلتھ ٹیم لاوہ میں کل ڈور ٹو ڈور واٹر سپلائی بل وصول کرے گی۔ملک آصف نواز و دیگر ممبران میونسپل کمیٹی کا اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کی ہدایت پر پبلک ہیلتھ ٹیم لاوہ میں کل ڈور ٹو ڈور واٹر سپلائی بل وصول کرے گی۔ملک آصف نواز و دیگر ممبران میونسپل کمیٹی کا اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق لاوہ واٹر سپلائی معاملہ پر اسسٹنٹ کمشنر لاوہ نے مقامی لوگوں کی درخواست پر پبلک ہیلتھ ٹیم کو ہدایت جاری کی تھی کہ لاوہ واٹر سپلائی کے کنزیومرز جن کے بل تاحال ادا نہیں ہوئے ڈور ٹو ڈور کر ان سے بل وصول کریں اس ہدایت پرکل بروز بدھ پبلک ہیلتھ ٹیم لاوہ کا دورہ کرے گی جہاں گھر گھر جاکر بل وصول کیا جائے گا جو بل ادا نہ کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کے اس احسن اقدام پر ممبران میونسپل کمیٹی ملک آصف نواز، ملک نواز باہی، حاجی ملک مکھانہ خان، چوہدری محمد اسلم اور ملک عادل خان ایڈوکیٹ سمیت مقامی معززین نے خراج تحسین پیش کیا ادھر ملک آصف نواز نے صحافیوں کو بتایا کہ جو انتہائی غریب کنزیومرز ہوں گے جو فی الوقت واٹر سپلائی کا بل ادا نہ کرسکتے ہوں تو میں ان کی طرف سے ان کے بقایا جات ادا کرنے کو تیار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں