258

ٹہی محکمہ فورڈ اتھاڑٹی کی ٹیم کا چھاپہ،دکانداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

ٹہی (مدثر رحمن قاسمی )محکمہ فورڈاتھارٹی کی ٹیم کا ٹہی کا دورہ متعدددکانوں اور ریفریشمنٹ سنٹرزپرچھاپہ، عوامی حلقوں کا خراج تحسین،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمحکمہ فورڈاتھارٹی کی ٹیم نےٹہی کا دورہ کیا متعدددکانوں ریفریشمنٹ سنٹرزپرچھاپےلگائے فصائی نہ ہونے کی صورت میں اور مضرصحت اشیاء رکھنے والے دکانداروں کو وارننگ دی گئی تاہم گٹکا سپاری کسان سگریٹ چاولوں میں ڈالنے والا رنگ اور مضرصحت اشیاء نہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ،محکمہ فورڈ اتھارٹی ٹیم کا سن کر اکثر دکاندار اپنی دوکانیں بند کر کے رفو چکر ہو گئے۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ پنجاب فورڈ اتھارٹی کا اچھا اقدام ہے،علاقہ میں مناسب چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے اکثر دوکانوں پر زائدالمیاد اشیاء کی فروخت عام ہے۔لیکن ان کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی۔مزید کہا کہ ایسے چھاپے ہر ماہ ہونے چاہیں اور ناقص کوالٹی اور زائدالمیاد اشیاء کی فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے اور جیل روانہ کیا جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں