273

گرین ٹاسک فورس کا اہم اجلاس14،فروری سے شجر کاری مہم کا آغاز

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) گرین ٹاسک فورس کا اہم اجلاس تلہ گنگ میڈیا ہاؤس میں منعقد ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا مورخہ 14فروری شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا جائیگا

ایس ڈی اومحکمہ جنگلات کی طرف سے پودوں کا خطیرعطیہ جبکہ معروف سماجی شخصیت موضع ٹہی میڈیم جمیلہ مر یم ملک کی طرف سے بھی 2ہزار پودے عطیہ کیے گئے۔شجر کاری مہم کا آغاز 14فروری 2018گورنمنٹ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تلہ گنگ اور ایلیمنٹری ٹیچر ٹریننگ کالج تلہ گنگ سے کیا جائے گا جس میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ زاہد خان، اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ ،گرین ٹاسک فورس کی کنونیئر جمیلہ ملک ،میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر اثنٰی حسین اعوان ،چوہدری غلام ربانی ،سید ارشاد حسین شاہ کاظمی ،قاضی عبدالقادر،سوشل ورکر سجاد حسین ،سہیل نور پراچہ،ملک صابر اگرال اپنے دست مبارک سے پودے لگائیں گے جبکہ 15فروری بروز جمعرات کوگورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ ،اے سی آفس،بلدیہ تلہ گنگ اور ڈی ایس پی آفس شجر کاری کے حوالے سے پودے لگائیں جائینگے 16فروری بروز جمعہ 10بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تلہ گنگ نمبر 1اور گرلز ہائی سکول تلہ گنگ نمبر 1 میں پودا لگائینگے 17فروری بروز ہفتہ تلہ گنگ پریس کلب او ر دلہہ ہاؤس میں ایم پی اے ذولفقار علی خان دلہہ شجر کاری کے حوالے سے پودے لگائینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں